30 May 2025
(لاہور نیوز) لاہور میں مختلف واقعات کے دوران تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ایدھی ترجمان کے مطابق سید مٹھا بازار میں ایک گھر سے شہری کی لاش ملی، ابتدائی تحقیقات کے مطابق 35 سالہ آصف کو شراب پلانے کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا، پولیس کارروائی کے پیش نظر لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔
ساندہ میں افضال روڈ پر گلے میں پھندا ڈال کر نوجوان نے خودکشی کر لی، متوفی کی شناخت 22 سالہ وسیم کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کی جانب سے لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح ای ایم ای سوسائٹی کے قریب فٹ پاتھ سے ایک شخص مردہ حالت میں پایا گیا، متوفی کی عمر 50 سال کے قریب ہے، اسکی شناخت نہ ہو سکی ہے تاہم متوفی بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے اور شبہ ہے کہ اسکی موت نشے کی زیادتی کے باعث واقع ہوئی ہے.
