30 May 2025
(لاہور نیوز) مجاہد سکواڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہریوں سے فراڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق مختلف ہاؤسنگ سوسائٹیز کے نام پر شہریوں سے فراڈ کرنیوالے اشتہاری کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم وحید سرگودھا کا رہائشی اور 84 لاکھ روپے کے فراڈ میں راولپنڈی پولیس کو مطلوب تھا، گرفتار ملزم کیخلاف راولپنڈی کے تھانہ روات میں فراڈ کے مقدمات درج ہیں۔
گرفتار ملزم کو قانونی کارروائی کیلئے چوہنگ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے جس کے بعد اسے راولپنڈی پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔
