30 May 2025
(لاہور نیوز) قلعہ گجر سنگھ پولیس نے مال خانہ سے اسلحہ چوری کے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق او سی یو کے اہلکاروں نے لنڈا بازار کے قریب دو مشتبہ افراد کو روکا، لنڈا بازار کے قریب دو افراد بازو پر سیاہ سکول بیگ لٹکا کر پیدل چل رہے تھے۔
سب انسپکٹراو سی یو سول لائن طارق نے ٹیم کے ہمراہ دونوں مشتبہ افراد کو روکا اور تلاشی لینے پر ایک نے اپنا نام طارق مقصود اور دوسرے نے زبیر احمد بتایا تاہم طارق مقصود کے بیگز سے 9 پستول، 60 گولیاں برآمد ہوئیں جبکہ زبیر احمد کے بیگ سے 9 پستول اور 45 گولیاں برآمد ہوئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے جلد ہی انکے دیگر ساتھیوں کو بھی حراست میں لیا جائے گا۔
