30 May 2025
(لاہور نیوز) بادامی باغ کے علاقہ میں پولیس نے 14 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالے 2 اوباش ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان کرایہ کے کمرے میں ساتھ ہی رہائش پذیر تھے، ملزموں نے والد کی غیر موجودگی میں سوئی ہوئی بچی کیساتھ زیادتی کی کوشش کی، بچوں کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گئے۔
ایس پی سٹی نے فوری ملزموں کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی، جس پر ایس ایچ او بادامی باغ نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزموں کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزموں میں اشتیاق اور جان عالم شامل ہیں۔
ایس پی سٹی بلال احمد نے کہا ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، ایسے سفاک ملزمان کسی بھی رعایت کے حق دار نہیں انہیں قرار واقع سزا دلوائی جائے گی۔
