(لاہور نیوز) پنجاب پولیس کے خدمت مراکز شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل ہیں، ایک ہفتے میں 52 ہزار 357 شہریوں نے خدمت مراکز سے پولیسنگ سروسزحاصل کیں۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 17ہزار 583 شہریوں نے پولیس ویری فکیشن کروائی، 15ہزار 375 افراد نے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کئے، 1498شہریوں نے دستاویزات کی اندراج گمشدگی کروائی جبکہ 5 ہزار 358 افراد نے کرایہ داری کا اندراج کروایا۔
رواں سال 14 لاکھ 84 ہزار سے زائد شہریوں نے خدمت مراکز سے پولیسنگ سروسز حاصل کیں،7 لاکھ 83 ہزار سے زائد شہریوں نے پولیس ویری فکیشن کروائی۔
3لاکھ 60 ہزار سے زائد شہریوں نے کریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کئے، 37 ہزار سے زائد افراد نے دستاویزات کی اندراج گمشدگی کروائی اور 1 لاکھ 72 ہزار 251 شہریوں نے کرایہ داری کا اندراج کروایا۔
آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ شہریوں کے فیڈبیک کی روشنی میں سروسز کو مزید اپ گریڈکیا جا رہا ہے۔
