29 May 2025
(لاہور نیوز) پولیس نے قومی کرکٹر حسن علی کی والدہ سے پرس چھیننے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم کی شناخت ابراہیم عرف علی قوم پٹھان سکنہ موہنی روڈ نزد داتا دربار لاہور سے ہوئی، ملزم اپنے رشتہ دار علی کے گھر قذافی روڈ مہمان آیا ہوا تھا۔
ایس یس پی آپریشنز رضوان طارق کی زیر نگرانی تشکیل کردہ پولیس ٹیم نے جدید سائنٹفک طریقہ اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم کو ٹریس کیا، ملزم سے چھینا گیا مال بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
سی پی او نے کہا کہ مجرم چاہے جتنا بھی شاطر ہو، قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا،گرفتار ملزم سے تفتیش جاری، ملزم کو عدالت سے سخت ترین سزا دلوائی جائے گی۔
