28 May 2025
(لاہور نیوز) شاد باغ میں بہن کو قتل کرکے خود کشی کا ڈرامہ رچانے والا سفاک بھائی گرفتار، شاد باغ پولیس خودکشی کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی۔
لاش کو مشکوک جانتے ہوئے شاد باغ پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا تھا کہ لاش کے چہرے اور گردن پر تشدد کے نشانات پائے گئے،شاد باغ پولیس نے بھائی کو مشکوک جانتے ہوئے تفتیش شروع کی۔
ملزم زیادہ دیر پولیس کو چکمہ نہ دے سکا سب سچ اُگل دیا،ملزم نے بہن کو الماری سے پیسے چرانے کے شبہ پر قتل کیا، مقتولہ کے چہرے پر ناخنوں اور گلے پر رسی کے نشانات تھے۔
خون ناحق چھپانے کے لیے شاطر ملزم نے پہلے اپنے ناخن کاٹے ،پھر بہن کی کلائی کاٹی، لاش کو ہسپتال مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ،ملزم شہریار کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
