28 May 2025
(لاہور نیوز) گلبرگ میں واقع دفتر میں شہری نے خودکشی کر لی، متوفی کی شناخت 37 سالہ حسن مقصود کے نام سے ہوئی ہے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ایمبولینس موقع پر پہنچی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ خودکشی کرنے والا شہری ڈیفنس فیز تھری کا رہائشی تھا۔
متوفی نے سر میں گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا، لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں۔
