اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ہربنس پورہ میں پولیس مقابلہ، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار

28 May 2025
28 May 2025

(لاہور نیوز) ہربنس پورہ کے علاقے میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ساتھی فرار ہو گیا۔

پولیس اہلکار ساھواڑی ناکہ پر موجود تھے کہ 2 موٹر سائیکل سواروں کو مشکوک جانتے ہوئے رکنے کا اشارہ کیا، پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے پولیس پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی اور بھاگنے کی کوشش کی۔

پولیس نے اپنے آپ کو محفوظ رکھتے ہوئے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا، فائرنگ رکنے پر ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھی ڈاکو کی فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتار ہو گیا جس کی شناخت نبیل حسن کے نام سے ہوئی۔

گرفتار ڈاکو سے اسلحہ برآمد ہو گیا، گرفتار زخمی ڈاکو ڈکیتی، چوری، چھینا جھپٹی، منشیات فروشی کے 50 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ نکلا، دوسرا ڈاکو فائرنگ کرتا ہوا موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار زخمی ڈاکو کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جس کا علاج معالجہ جاری ہے، پولیس عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت موجود ہے، فرار ساتھی ڈاکو کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے