23 May 2025
(لاہور نیوز) سندر کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا ۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ سندر پولیس نے ناکہ پر تین مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا ، مشکوک افراد نے رکنے کی بجائے پولیس پر فائرنگ کردی۔ دونوں طرف کراس فائرنگ سے ایک مبینہ ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔
دو افراد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرارہو گئے ، ہلاک ڈاکو کی شناخت ناصر کے نام سے ہوئی ہے ، فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے، ہلاک ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ گولیاں اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔
