
23 May 2025
(ویب ڈیسک) سرکاری ہسپتالوں سے ہر قسم کے بینرز، پوسٹرز اور وال چاکنگ ختم کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں سے وال چاکنگ بھی فوری ختم کی جائے ، پنجاب بھر کی سرکاری میڈیکل یونیورسٹیز و کالجز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ، تمام میڈیکل سپرنٹنڈنٹس و انتظامی سربراہان کو بھی مراسلہ دیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکاری ہسپتالوں سے بینرز ، پوسٹرز ہٹانے کے احکامات دیئے ہیں ، وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کی ہدایت پر محکمہ سپیشلائزڈ نے مراسلہ جاری کیا ہے۔
ہسپتالوں میں مختلف تنظیموں کی جانب سے بینرز آویزاں کرنا معمول بن گیا، وال چاکنگ کا کچھ روز قبل حکم دیا گیا لیکن عملدرآمد نہیں ہو سکا تھا۔