22 May 2025
(لاہور نیوز) محکمہ سپیشلائزڈ کی جانب سے پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں سے ہر قسم کے بینر، پوسٹر ہٹانے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے سرکاری ہسپتالوں سے بینر، پوسٹرز ہٹانے کے احکامات جاری کئے ہیں، وزیر اعلی سیکرٹریٹ کی ہدایت پر محکمہ سپیشلائزڈ نے مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں سے وال چاکنگ بھی فوری ختم کی جائے، پنجاب بھر کی سرکاری میڈیکل یونیورسٹیز و کالجز سمیت تمام میڈیکل سپرنٹنڈنٹس و انتظامی سربراہان کو بھی مراسلہ بھجوایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ہسپتالوں میں مختلف تنظیموں کی جانب سے بینر آویزاں کرنا معمول بن گیا تھا جس کے باعث حکومت نے مذکورہ بالا احکامات جاری کئے ہیں۔
