اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر گلگت بلتستان میں جشن بہاراں پولو ٹورنامنٹ

22 May 2025
22 May 2025

(لاہور نیوز) بھارت کے خلاف کامیاب آپریشن ’’بنیان المرصوص‘‘ کی خوشی میں پاک فوج کے زیر نگرانی جشن بہاراں پولو ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔

ٹورنامنٹ کا فائنل آج وہاب شہید پولو گراؤنڈ گلگت میں کھیلا گیا، ایونٹ میں گلگت بلتستان بھر سے مختلف ٹیموں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، پولو گراؤنڈ تماشائیوں سے بھر گیا اور انکا جوش و خروش دیدنی تھا۔

فائنل میچ سکردو اور کھنبری کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا، آخرکار کھنبری کی ٹیم نے فتح حاصل کر کے ٹرافی اپنے نام کر لی۔

گورنر گلگت بلتستان نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، انہوں نے دونوں ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کو خوب سراہا گیا۔

اس تقریب میں عوام کی غیر معمولی شرکت نے دشمن کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ یہاں کے لوگ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، یہ اجتماع صرف ایک ایونٹ نہیں بلکہ حب الوطنی، اتحاد، اور امن کا عملی مظہر تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے