اپ ڈیٹس
  • 359.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.75 قیمت فروخت : 39.82
  • یورو قیمت خرید: 328.95 قیمت فروخت : 329.53
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.44 قیمت فروخت : 375.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.25 قیمت فروخت : 186.58
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.57 قیمت فروخت : 203.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.67 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.29 قیمت فروخت : 76.43
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.92 قیمت فروخت : 915.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451400 دس گرام : 387000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413780 دس گرام : 354747
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6501 دس گرام : 5580
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اسلام پورہ پولیس کی کارروائی، خواتین سے پرس چھیننے والا گینگ گرفتار

22 May 2025
22 May 2025

(لاہور نیوز) اسلام پورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خواتین سے پرس چھیننے والے باپ بیٹے کا گینگ گرفتار کر لیا۔

ایس پی سٹی کے مطابق یہ ملزمان گلی محلوں میں اکیلی خواتین کو دیکھ کر ان کا تعاقب کرتے اور موقع ملتے ہی جھپٹا مار کر پرس، موبائل فونز اور نقد رقم چھین کر موٹر سائیکل پر فرار ہو جاتے تھے، گرفتار ہونے والے ملزمان میں باپ شیراز اور بیٹا طیب شامل ہیں۔

ایس پی سٹی  نے بتایا کہ ملزمان  نے چند روز قبل بھی خواتین سے پرس چھیننے کی واردات کی تھی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور اطلاعات پر پولیس  نے گینگ کو ٹریس کر کے دھر لیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 8 موبائل فونز، 6 پرس، 1 لاکھ روپے نقدی، ایک موٹر سائیکل اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے