
21 May 2025
(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش کے خلاف ٹی 20 سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
پی سی بی نے بنگلادیش کیخلاف 3 ٹی 20 میچوں کی سیریز کے لیے نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان کیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 28 مئی سے یکم جون تک لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی، تینوں میچز مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوں گے۔
سیریز کا پہلا میچ 28 مئی کو کھیلا جائے گا اور دوسرا میچ 30 مئی بروز جمعہ کو ہو گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل اتوار یکم جون کو کھیلا جائے گا، بنگلادیش کی ٹیم 25 مئی کو لاہور پہنچے گی، سیریز سے قبل 26 اور 27 مئی کو بنگلادیش کی ٹیم ٹریننگ سیشنز میں بھی حصہ لے گی۔