19 May 2025
(لاہور نیوز) لاہور بورڈ کے تحت انٹر پارٹ ون کے پیپر کل 20 مئی سے شروع ہونگے، تمام امتحانی سنٹرز میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
پہلےروز سوکس، سائیکالوجی، بزنس میتھ اورجیالوجی کا پیپر لیا جائے گا، رواں سال 1 لاکھ 75 ہزار امیدوار امتحان دیں گے۔
1 لاکھ 53 ہزار امیدوار ریگولر جبکہ 22 ہزار پرائیویٹ امیدوار امتحان دینگے، امیدواروں کے امتحان دینےکیلئے 570 امتحانی سنٹرز تشکیل دیئے گئے ہیں۔
تمام امتحانی سنٹرز میں دفعہ 144 نافذ ہو گی اور کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو بغیر اجازت امتحانی سنٹرمیں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔
