
19 May 2025
(لاہور نیوز) چوکی سبزی منڈی میں تھانیدار کا دو نوجوانوں پر مبینہ تشدد، ایل سی ڈی چوری کے الزام پر اے ایس آئی نے دو لڑکوں کو حراست میں لیا۔
تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی بلال کے تشدد کی فوٹیج سامنے آ گئی، فوٹیج کے مطابق اے ایس آئی بلال لڑکوں پر مبینہ طور پر ڈنڈے برساتا رہا۔
ڈنڈوں کے وار سے تشدد کے باعث دونوں لڑکے چیختے چلاتے رہے تاہم تھانیدار نے لڑکوں کی ایک نہ سنی اور انہیں تشدد کا نشانہ بناتا رہا۔
ذرائع کے مطابق تشدد کا نشانہ بننے والے دونوں لڑکوں کو بغیر کسی کارروائی کے رہا کر دیا گیا۔