18 May 2025
(لاہور نیوز) گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث روم ایئر کولرز کی مانگ بڑھ گئی۔
شہر کا درجہ حرارت آج 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جس کے بعد شہریوں کا گرمی سے برا حال ہو گیا۔
شہریوں نے گرمی سے بچنے کیلئے روم ایئر کولر خریدنے کیلئے مارکیٹس کا رخ کر لیا۔
دوسری جانب گرمی بڑھتے ہی دکانداروں نے بھی روم ایئر کولرز کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
