18 May 2025
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ رائیونڈ میں ٹریفک حادثہ کے باعث ایک شخص جاں بحق 3 زخمی ہو گئے۔
مقامی پولیس کے مطابق تیز رفتار کار کی ٹکر سے عدنان موقع پر دم توڑ گیا جبکہ حادثے میں 14 سالہ عبداللہ، 34 سالہ کشور اور زیب النساء زخمی ہوئیں۔
زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس کا کہنا تھا کہ کار سوار موقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا تاہم اسکی تلاش جاری ہے۔
