اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.10 قیمت فروخت : 40.17
  • یورو قیمت خرید: 325.88 قیمت فروخت : 326.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.91 قیمت فروخت : 373.58
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.05 قیمت فروخت : 186.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.31 قیمت فروخت : 202.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.86 قیمت فروخت : 77.00
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.70 قیمت فروخت : 914.33
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442800 دس گرام : 379600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405897 دس گرام : 347964
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6342 دس گرام : 5443
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آئی ایم ایف کو پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ ختم کرنے کی یقین دہانی

18 May 2025
18 May 2025

(لاہور نیوز) حکومت نے آئی ایم ایف کو پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ ختم کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔

آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کو پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ ختم کرنے کا پلان دے دیا ہے، 348 ارب روپے آئی پی پیز کے ساتھ بات چیت کر کے کلیئر کیے جائیں گے، 387 ارب روپے انٹرسٹ فیس ختم کر کے ایڈجسٹ کیے جائیں گے۔

گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے 254 ارب روپے  اضافی بجٹ سبسڈی سے کلیئر ہوں گے، 1252 ارب روپے کمرشل بینکوں سے قرض لے کر گردشی قرضہ ختم کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال کے دوران پاور سیکٹر کے گردشی قرضہ میں زیرو اِن فلو رکھنے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی،  بروقت ٹیرف میں اضافہ، ٹارگٹڈ سبسڈی اور قیمت میں کمی کے اقدامات ہوں گے، نیپرا سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ اور ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ بروقت کرنے کا پابند ہو گا۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 716 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، رواں مالی سال کی نسبت 20 فیصد اضافہ ہو گا۔

جنوری 2025 سے کیش ٹرانسفر کفالت پروگرام کی رقم 13500 سے بڑھا کر 14500 کی جائے گی، کفالت پروگرام میں کل استفادہ کنندگان کی تعداد تقریبا 1 کروڑ تک رکھنے کا ہدف ہے۔

آئندہ بجٹ میں صحت اور تعلیم کیلئے تقریبا 3 ہزار 156 ارب روپے مختص کیے جا سکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے