اپ ڈیٹس
  • 305.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.94 قیمت فروخت : 40.01
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.35 قیمت فروخت : 281.85
  • یورو قیمت خرید: 330.04 قیمت فروخت : 330.63
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.71 قیمت فروخت : 379.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.53 قیمت فروخت : 185.86
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.93 قیمت فروخت : 204.29
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.90 قیمت فروخت : 1.90
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.02 قیمت فروخت : 75.15
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.27
  • کویتی دینار قیمت خرید: 923.06 قیمت فروخت : 924.70
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 390200 دس گرام : 334500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 357681 دس گرام : 306623
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4562 دس گرام : 3916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

کامیاب آپریشن بنیان مرصوص کی خوشی میں گورنر ہاؤس پنجاب میں آتشبازی

15 May 2025
15 May 2025

(لاہور نیوز) کامیاب آپریشن بنیان مرصوص کی خوشی میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے گورنر ہاؤس لاہور میں آتشبازی کا اہتمام کیا۔

جنگ ہمارے اوپر زبردستی مسلط کی گئی تھی، مسلح افواج نے دشمن کو شکست دے کر سر فخر سے بلند کر دیا، پاکستان اور تمام سیاسی جماعتوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، بالخصوص سپہ سالار کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پاکستان کی عزت و وقار میں اضافہ ہوا ہے، یہ جنگ اللہ کا انعام ہے ہمارے اوپر، دنیا نے ہماری مسلح افواج کی کارکردگی کو تسلیم کیا، یورپ کے مقابلے میں چین کی ٹیکنالوجی کا لوہا بھی پاکستان کے شاہینوں نے منوا دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاکستانی پائلٹس نے بھارت کو چاروں شانے چت کر دیا، پاک فضائیہ نے بھارت میں گھس کر دشمن کو مار گرایا، پوری دنیا نے بھارت کے بیانیے کو مسترد کیا اور پاکستان کے موقف کی حمایت کی، گورنر پنجاب نے کہا کہ بلاول بھٹو نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا موقف موثرطریقے سے اجاگر کیا، اس جنگ میں ہر ایک نے اپنا حصہ ڈالا ہے، مودی نے ہاتھ جوڑ کر جنگ بندی مانگی ہے۔

آتش بازی دیکھنے کے لئے گورنر ہاؤس کے دروازے ہر خاص و عام کے لئے کھول دیئے گئے، آتشبازی کے موقع پر بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی، گورنر ہاؤس میں موجود شہریوں نے افواج پاکستان کے حق میں زبردست نعرے بازی کی جبکہ اس موقع پر شہریوں میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے