15 May 2025
(لاہور نیوز) مصری شاہ پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں، منشیات فروش اور جعلی ا ہلکار کو گرفتار کر لیا۔
منشیات فروش کی گرفتاری پر سفارشی بن کر آنے والا جعلی پولیس اہلکار بھی پکڑا گیا،مصری شاہ پولیس نے کارروائی کے دوران منشیات فروش نبیل کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضہ سے 1420 گرام چرس ،105 گرام آئس برآمد ہوئی۔ ملزم کو حوالات میں جیسے ہی بند کیا تو پولیس کی ٹوپی پہنے سفارشی پہنچ گیا۔
جعلی اہلکار نے کہا کہ میں آپ کا پیٹی بھائی ہوں ،منشیات فروش کو چھوڑ دیں۔
ایس ایچ اومصری شاہ علی زیب دستگیر کی چھان بین اور تحقیقات کرنے پر منشیات فروش کی سفارش کیلئے آئے جعلی پولیس والے کو بھی گرفتار کر لیا۔
ایس پی سٹی بلال احمد نے بتایا کہ ملزم عبدالکریم رضا کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ۔
