اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

عاقب جاوید نے ملک میں کرکٹ کی بہتری کیلئے اہم پلان پیش کر دیا

14 May 2025
14 May 2025

(ویب ڈیسک) ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے ملکی سطح پر کرکٹ کی بہتری کیلئے اہم پلان پیش کردیا۔

ذرائع کے مطابق پلان قومی کرکٹ ٹیموں، شاہینز، ایمرجنگ اور ایج گروپس ٹیموں کے لیے تیار کیا گیا ہے جسے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے منظوری کے لیے پیش کیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پلان کے تحت بائیومکینکس لیب کو مقامی یونیورسٹی سےنیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور منتقل کرنےکا پلان ہے، کرکٹرز کو جدید آلات اور سافٹ ویئرز کے ساتھ ٹریننگ دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق فیصل آباد اور سیالکوٹ کے ہائی پرفارمنس سنٹرز کو بھی آباد کرنے کا منصوبہ ہے، سیالکوٹ میں انڈر 13 اور انڈر15 ایج گروپس کے کھلاڑیوں کے پروگرامز ہونگے جبکہ فیصل آباد میں انڈر 17 ایج گروپ کےکھلاڑیوں کے طویل ٹریننگ پروگرام ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں 30 سے 35 کرکٹرز کی ٹریننگ قومی ٹیم کی بنچ سٹرنتھ کے لیے ہو گی جبکہ ملتان میں انڈر 19 اور کراچی میں ویمن کرکٹرز کے سنٹرز ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ٹیسٹ سیریز کی ابھی سے تیاری کے لیے بھی پلان تیارکر لیا گیا ہے، ریڈ بال کے لیے فوری طور پر ہیڈ کوچ مقرر نہیں کیا جا رہا جبکہ ریڈ بال ہیڈ کوچ کے لیے مصباح الحق سمیت کئی نام زیرغور ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے