اپ ڈیٹس
  • 305.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.94 قیمت فروخت : 40.01
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.35 قیمت فروخت : 281.85
  • یورو قیمت خرید: 330.04 قیمت فروخت : 330.63
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.71 قیمت فروخت : 379.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.53 قیمت فروخت : 185.86
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.93 قیمت فروخت : 204.29
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.90 قیمت فروخت : 1.90
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.02 قیمت فروخت : 75.15
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.27
  • کویتی دینار قیمت خرید: 923.06 قیمت فروخت : 924.70
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 390200 دس گرام : 334500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 357681 دس گرام : 306623
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4562 دس گرام : 3916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مقدس اوراق، الفاظ کے تقدس کو برقرار رکھنے کیلئے پنجاب میں دفعہ 144 نافذ

13 May 2025
13 May 2025

(لاہور نیوز) مقدس اوراق، الفاظ کے تقدس کو برقرار رکھنے کیلئے پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب نے مقدس الفاظ کے حامل اخبارات و کاغذات کی پیکجنگ استعمال پر پابندی عائد کر دی، محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے تحت 90 روز کیلئے پابندی عائد کی۔

اخبارات اور عام صفحات پر مقدس الفاظ اور آیات دی جاتی ہیں، مختلف اشیاء کی ریپنگ، پیکجنگ کیلئے اخبارات اور کاغذات کا استعمال کیا جاتا ہے۔

دینی اعتبار سے یہ حساس نوعیت کا مسئلہ ہے جو امن و امان کی صورتحال بھی خراب کر سکتا ہے، اس بے ادبی کو روکنے کیلئے دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مقدس الفاظ اور آیات والے کاغذات اور اخبارات کے ریپنگ، پیکجنگ کیلئے استعمال پر پابندی عائد کی گئی، عوام الناس کی آگاہی کیلئے حکمنامے کو سرکاری گزٹ، اخبارات و ذرائع ابلاغ کے ذریعے وسیع تر تشہیر کی ہدایت کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے