اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان کی پے رول پر رہائی کی درخواست اعتراضات کے ساتھ واپس

10 May 2025
10 May 2025

(لاہور نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا یافتہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پے رول پر رہائی کی درخواست اعتراضات کے ساتھ واپس کر دی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس  نے اعتراضات دور کر کے درخواست دوبارہ دائر کرنے کی ہدایت کی، پے رول پر رہائی کی درخواست متاثرہ شخص کی جانب سے خود دائر نہیں کی گئی۔

رجسٹرار آفس  نے اعتراض کیا کہ کسی دوسرے شخص کیلئے ایسا ریلیف کیسے مانگا جا سکتا ہے؟ جس شخص کی پے رول پر رہائی مانگی جا رہی ہے، اسے درخواست میں فریق ہی نہیں بنایا گیا۔

ایک اعتراض یہ بھی کیا گیا کہ نیب کے کیس میں سزا یافتہ مجرم کی پے رول پر رہائی کی درخواست میں نیب کو فریق ہی نہیں بنایا گیا، درخواست میں بنائے گئے فریقین کا بھی مکمل ایڈریس درج نہیں۔

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور  نے لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کی پے رول پر رہائی کی درخواست دائر کی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے