09 May 2025
(لاہور نیوز) سعوی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر پاکستان کے دورے پر پہنچ گئے، سعودی عرب کے سفیر اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔
سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر دورہ پاکستان کے دوران اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کریں گے، سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب پاک، بھارت کشیدگی کو کم کرنے کیلئے سرگرم عمل ہے اور یہ دورہ خطے میں امن و استحکام کی خاطر سعودی کوششوں کا حصہ ہے۔
