اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بھارت میں پاکستانی شوبز ستاروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر بھی پابندی عائد

01 May 2025
01 May 2025

(لاہور نیوز) مودی سرکار نے بھارت میں پاکستانی شوبز ستاروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر بھی پابندی عائد کردی جس پر پاکستانی فنکاروں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پہلگام فالز فلیگ آپریشن کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھتی چلی جارہی ہے یہاں تک کہ جنگ کے لیے آئندہ کچھ گھنٹوں کو اہم قرار دیا جارہا ہے، بھارت کی گیدڑ بھبکیوں کے جواب کیلئے پاک آرمی پوری طرح چوکس اور بھارت کسی بھی قسم کی محاذ آرائی کیلئے مکمل تیار ہے۔

کہا جاتا ہے کہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ، فن، چاہے وہ موسیقی ہو، اداکاری ہو، یا مصوری، انسانیت کی ایک ایسی مشترکہ زبان ہے جو تمام سرحدوں، قومیتوں، اور ثقافتوں کو پار کر جاتی ہے، لیکن شاید مودی سرکار فن کی قدر کو بھی جنگی جنون میں مبتلا ہو کر بھول چکی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی شوبز ستاروں ماہرہ خان، اقراء عزیز، سجل علی، ہانیہ عامر، بلال عباس خان اور علی ظفر کے اکاؤنٹس کو بھارت میں بین کردیا گیاہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ پاکستانی شوبز شخصیات کو بھارت میں خوب پسند کیاجاتا ہے اور ان کی بھارت میں فین فالوونگ بہت زیادہ ہے لیکن شاید سوشل میڈیا پر پاکستانی فنکاروں کی مقبولیت اور بھارت میں ان کی بڑھتی ہوئی فین فالوونگ بھارتی حکومت کو ایک آنکھ نہیں بھا رہی جس کے باعث پابندی عائد کی گئی۔

شوبز شخصیات کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کے اس فیصلے سے بھارت کی ثقافتی اور سوشل میڈیا کی جابرانہ پالیسیوں کا بھانڈا پھوٹ رہا ہے، جو جمہوری قدروں کی بھی نفی ہے، اس اقدام نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ بھارتی حکومت جنگی جنون میں مبتلا ہو کر فنون لطیفہ کے تبادلے کو محدود کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

قبل ازیں بھارتی سکرین رائٹر جاوید اختر نے بھی پاکستانی فنکاروں پر بھارت میں پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کو پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگا دی جانی چاہیے ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے