16 Apr 2025
(لاہور نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اگلے پندہ روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔ جس کے بعد پٹرول کی قیمت 254 روپے 63 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 258 روپے 64 پیسے فی لٹر ہی رہی ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پٹرولیم کی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے کے بعد ہوگیا۔
.jpg)
واضح رہے کہ عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل 64.71 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر آنے بعد پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات 8 سے 10 روپے فی لٹر تک سستی ہونے کا امکان تھا۔
