
(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ حرا مانی نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اعتراف کیا کہ انہیں اپنے غصے پر قابو نہیں رہتا اور وہ گھر میں توڑ پھوڑ کرنے لگتی ہیں۔
حرا مانی نے اس انٹرویو میں انکشاف کیا کہ جب وہ غصے میں آتی ہیں تو پھر گھر کے دروازے اور کھڑکیاں بھی محفوظ نہیں رہتے۔
اداکارہ نے مزید بتایا کہ میں دروازے کے لاک تک توڑ دیتی ہوں، میں غصے پر قابو نہ رکھ پانے کی اپنی اس عادت سے خود بھی کافی پریشان رہتی ہوں۔
غصے کی وجہ سے متعلق حرا مانی نے خود بتایا کہ ایسا تب ہوتا ہے جب میں فارغ ہوتی ہوں،مجھے فراغت بالکل پسند نہیں، اس لیے کام نہ ملے تو غصہ آنا بنتا ہے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ مانی مجھ سے کہتے ہیں کہ تم کام کرتی رہا کرو کیوں کہ فارغ اوقات میں تم بہت عجیب ہوجاتی ہو۔
اس پر سوشل میڈیا صارفین اور حرا مانی کے مداحوں نے کہا کہ اپنی کسی خراب عادت کو تسلیم کرلینا بڑی بات ہے اور اب آپ کو اس بری عادت سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہیے۔
کئی سوشل میڈیا صارفین نے حرا مانی کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جب کہ کچھ نے مذاقاً مانی سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔