شہرکی خبریں
چیئرمین دنیا میڈیا گروپ میاں عامر محمود کا امریکی کانگریس وفد کے اعزاز میں عشائیہ
14 Apr 2025

14 Apr 2025
(لاہور نیوز) چیئرمین دنیا میڈیا گروپ میاں عامر محمود نے امریکی کانگریس کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔
امریکی کانگریس کے ارکان ٹام سوزی اور جوناتھن جیکسن نے اسلام آباد میں عشائیہ میں شرکت کی، استقبالیہ میں اہم سیاسی، سماجی شخصیات اور سفارتی نمائندے بھی شریک ہوئے۔
عشائیے کے موقع پر امریکی کانگریس ارکان کے ہمراہ امریکی سفارتخانے کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
پاکستان کے دورے پر آئے امریکی گانگریس ممبر ٹام سوزی نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہت زیادہ مواقع موجود ہیں، انسداد دہشت گردی پر پاکستان کے ساتھ مل کام کرنا ہے۔