اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.66 قیمت فروخت : 38.73
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.85 قیمت فروخت : 281.35
  • یورو قیمت خرید: 319.03 قیمت فروخت : 319.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.46 قیمت فروخت : 374.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 179.42 قیمت فروخت : 179.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.45 قیمت فروخت : 202.81
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.96 قیمت فروخت : 1.96
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.89 قیمت فروخت : 75.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.99 قیمت فروخت : 77.13
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 348900 دس گرام : 299100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 319823 دس گرام : 274173
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3485 دس گرام : 2991
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آٹھویں انٹرنیشنل پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مشق 2025 کا آغاز

14 Apr 2025
14 Apr 2025

(لاہور نیوز) پبی میں میں آٹھویں بین الاقوامی پاک فوج ٹیم اسپرٹ مشق 2025 کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشق کا افتتاح ڈائریکٹر جنرل ملٹری ٹریننگ نے کیا، مشق میں بحرین، بیلاروس، چین، سعودی عرب، مالدیپ اور مراکش کے دستے شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نیپال، قطر، سری لنکا، ترکی، امریکا اور ازبکستان کے دستے بھی مشق میں شامل ہیں جبکہ بنگلا دیش، مصر، جرمنی، انڈونیشیا، کینیا، میانمار، جنوبی افریقہ اور تھائی لینڈ بطور مبصر شریک ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ ایک مشن مخصوص اور پیشہ ورانہ عسکری مشق ہے، مشق میں جسمانی فٹنس، ذہنی چستی اور پیشہ ورانہ عسکری مہارتوں کا اعلیٰ مظاہرہ درکار ہوتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حقیقی حالات سے قریب تر ماحول میں مشکل مشنز کی انجام دہی کے دوران فوری فیصلے لینے کی تربیت دی جاتی ہے، مشق کے ذریعے نئی سوچ اور بہترین مشترکہ تجربات کا تبادلہ ممکن ہو سکے گا۔

ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ مشق کا مقصد ٹیم ورک کے ذریعے استقامت پیدا کرنا ہے، اس مشق سے بنیادی فوجی صلاحیتوں میں نکھار اور مختلف افواج کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ ملے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles