اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.88 قیمت فروخت : 38.95
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.85 قیمت فروخت : 281.35
  • یورو قیمت خرید: 317.62 قیمت فروخت : 318.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.74 قیمت فروخت : 374.40
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 180.22 قیمت فروخت : 180.54
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.24 قیمت فروخت : 203.61
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.93 قیمت فروخت : 1.94
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.87 قیمت فروخت : 75.00
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.99 قیمت فروخت : 77.13
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.88 قیمت فروخت : 918.51
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 339200 دس گرام : 290800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 310931 دس گرام : 266565
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3402 دس گرام : 2920
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری، پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیوروسائنسز اور جناح ہسپتال کی او پی ڈی بند

11 Apr 2025
11 Apr 2025

(لاہور نیوز) سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کے خلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے جناح ہسپتال، جنرل ہسپتال اور پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیوروسائنسز کی او پی ڈی مکمل بند ہے۔

ینگ ڈاکٹرز و دیگر عملے کی جانب سے او پی ڈی میں مکمل ہڑتال کی گئی ہے، او پی ڈی کو تالے لگا دیئے گئے، گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کہنا ہے ہسپتالوں کی نجکاری کی روک تھام تک احتجاجوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

نرسز، پیرا میڈیکس اور ینگ ڈاکٹرز  نے ہسپتالوں کو آؤٹ سورس نہ کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے، مظاہرین کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھیں گے، دھرنے میں شریک ہیلتھ ورکرز کا کہنا ہے اگر مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو ایک ماہ نہیں بلکہ کئی ماہ تک یہیں ڈیرے جمائے رکھیں گے۔

مظاہرین کا کہنا تھا حکومت کو فوری طور پر نجکاری کا فیصلہ واپس لینا ہو گا ورنہ احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیا جائے گا۔

صدر وائے ڈی اے ڈاکٹر شعیب نیازی کا کہنا تھا کہ حکومت سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کر کے عام آدمی پر بوجھ ڈالنے جا رہی ہے، علاج معالجہ مزید مہنگا ہو جائے گا، 11 اپریل (آج) سے آؤٹ ڈور سروسز غیر معینہ مدت تک کیلئے بند کریں گے۔

او پی ڈی کی ہڑتال کی وجہ سے مریضوں کو شدید خواری کا سامنا ہے، مریض دور دراز سے اپنا علاج معالجہ کروانے کیلئے آتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles