اپ ڈیٹس
  • 247.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.88 قیمت فروخت : 38.95
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.85 قیمت فروخت : 281.35
  • یورو قیمت خرید: 317.62 قیمت فروخت : 318.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.74 قیمت فروخت : 374.40
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 180.22 قیمت فروخت : 180.54
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.24 قیمت فروخت : 203.61
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.93 قیمت فروخت : 1.94
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.87 قیمت فروخت : 75.00
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.99 قیمت فروخت : 77.13
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.88 قیمت فروخت : 918.51
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 339200 دس گرام : 290800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 310931 دس گرام : 266565
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3402 دس گرام : 2920
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

لاہور میں وائرل انفیکشن کے کیسز ممکنہ کورونا وائرس قرار

09 Apr 2025
09 Apr 2025

(ویب ڈیسک) لاہور میں وائرل انفیکشن کے مریض سامنے آنے لگے۔ تیز بخار، کھانسی، جسم میں درد کی شکایات کے مریضوں کو طبی ماہرین نے ممکنہ کورونا وائرس قرار دے دیا۔

لاہور میں وائرل انفیکشن پھیلنے لگا۔ گزشتہ 3 ہفتوں میں سینکڑوں مریض سرکاری و نجی ہسپتالوں اور کلینکس میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ طبی ماہرین نے صورتحال کو ممکنہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ قرار دے دیا۔

 مریضوں کو تیز بخار، کھانسی، جسم میں درد کی شکایات ہیں مگر طبی ماہرین کے مطابق وائرس کی متعدد قسمیں سامنے آنے پر اب کورونا ٹیسٹ کا مشورہ نہیں دیتے۔ نجی لیبارٹریز کے مطابق لوگ کورونا ٹیسٹ نہیں کروا رہے۔ محکمہ صحت پنجاب بھی ٹیسٹ نہیں کر رہا۔

 ہیڈ آف پلمنولوجی،میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرعرفان ملک کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ ہو رہا ہے، لوگ ہسپتالوں میں داخل ہو رہے ہیں۔

 طبی ماہرین نے شہریوں کو رش کے مقامات میں ماسک کا استعمال کرنے، علامات ظاہر ہونے پر قرنطینہ کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles