
09 Apr 2025
(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کے دام عدم استحکام کا شکار ہو گئے، سرکاری ریٹ لسٹ میں برائلر گوشت کی قیمت کا تعین نہ کیا جا سکا۔
مارکیٹ میں صافی گوشت 800 روپے کلو تک بیچا جا رہا ہے، انڈوں کی قیمت 234 روپے درجن برقرار ہے، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 6 ہزار 900 روپے مقرر ہے۔
ادھر سرکاری ریٹ لسٹ میں 4 سبزیاں اور ایک پھل مزید مہنگا کر دیا گیا، مارکیٹ میں پیاز 70 ، ٹماٹر 120 ، لہسن 500 ، ادرک 500 ، سبز مرچ 160 روپے کلو تک فروخت ہو رہی ہے، آلو 80 ، میتھی 100 ، بینگن 80 ، کریلے 200 روپے کلو تک بیچے جا رہے ہیں۔
پھلوں میں کیلا درجہ اول 300 ، درجہ دوم 220 روپے درجن بیچا جا رہا ہے، سیب 450 ، امرود 200 ، خربوزہ 130 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔