اپ ڈیٹس
  • 251.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.07 قیمت فروخت : 39.14
  • یورو قیمت خرید: 317.85 قیمت فروخت : 318.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.09
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.41 قیمت فروخت : 181.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.22 قیمت فروخت : 203.58
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.95 قیمت فروخت : 1.96
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.91 قیمت فروخت : 75.05
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.02 قیمت فروخت : 77.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.19 قیمت فروخت : 917.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 349000 دس گرام : 299300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 319914 دس گرام : 274356
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3402 دس گرام : 2919
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ایک سال میں ریکارڈ 1061 پاکستانی ڈاکٹروں نے امریکا میں رہائش حاصل کر لی

08 Apr 2025
08 Apr 2025

(لاہور نیوز) پاکستانی ڈاکٹروں کی ریکارڈ تعداد نے ایک سال کے دوران امریکا میں رہائش حاصل کر لی۔

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے صدر ڈاکٹر رضوان تاج کے مطابق یہ اب تک امریکی ریزیڈنسی حاصل کرنے والے پاکستانی ڈاکٹروں کی ریکارڈ تعداد ہے۔

پی ایم ڈی سی کے صدر ڈاکٹر رضوان تاج  نے کامیابی کو پاکستانی میڈیکل ایجوکیشن کے معیار کی عکاسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ 1061 ڈاکٹروں کی کامیابی ہمارے لیے انتہائی خوشی اور مسرت کی بات ہے۔

پروفیسر رضوان تاج  نے کہا کہ سخت معیار اور نصاب نے عالمی سطح پر پاکستانی ڈاکٹروں کی راہ ہموار کی، پاکستانی ڈاکٹروں  نے یو ایس ایم ایل ای، انٹرویوز اور سخت مراحل کے بعد کامیابی حاصل کی۔

صدر پی ایم ڈی سی  نے کہا کہ ہمارا وژن عالمی معیار کے ہیلتھ پروفیشنلز تیار کرنا ہے، پاکستانی ڈاکٹروں کی کامیابی اور عالمی صحت کے نظام میں اہم کردار ادا کرے گی، کنگ ایڈورڈ، ڈاؤ اور علامہ اقبال میڈیکل کالجز کے طلبا کی بڑی تعداد امریکی ریزیڈنسی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles