08 Apr 2025
(لاہور نیوز) جنرل ہسپتال میں گریڈ 1 سے 16 تک کے تمام ملازمین کیلئے ڈیوٹی پر آنے اور جانے کے لئے بائیو میٹرک حاضری لازمی قرار دے دی گئی۔
اس نئے نظام کے تحت ملازمین کی حاضری کا ریکارڈ خودکار طور پر مرتب ہو گا جس سے ان کی ڈیوٹی پر آنے اور جانے کا وقت معلوم کیا جا سکے گا۔
بائیو میٹرک حاضری سے تاخیر سے آنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی کرنا ممکن ہو گا جبکہ غیر حاضر ملازمین کی شناخت بھی آسان ہو گی۔
یہ فیصلہ ایم ایس جنرل ہسپتال کی منظوری سے عمل میں لایا گیا ہے۔
