اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 398.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.07 قیمت فروخت : 39.14
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.35 قیمت فروخت : 281.85
  • یورو قیمت خرید: 318.84 قیمت فروخت : 319.40
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.65 قیمت فروخت : 376.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.76 قیمت فروخت : 182.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.58 قیمت فروخت : 203.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.96 قیمت فروخت : 1.96
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.01 قیمت فروخت : 75.14
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.13 قیمت فروخت : 77.27
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 351200 دس گرام : 301100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 321931 دس گرام : 276006
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3442 دس گرام : 2954
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے سیکرٹری جنرل اقتصادی تعاون تنظیم کی ملاقات

08 Apr 2025
08 Apr 2025

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر خزانہ و سینیٹر محمد اورنگزیب سے اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اسد مجید خان نے ملاقات کی ہے۔

وزارتِ خزانہ کے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں  نے علاقائی اقتصادی تعاون بڑھانے سے متعلق بات چیت کی، اس موقع پر ای سی او رکن ممالک کے درمیان تجارت، معیشت اور سیاحت کو فروغ دینے کیلئے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں تجارتی راہداریوں اور ابھرتی ہوئی منڈیوں کے تناظر میں علاقائی تجارت اور روابط کی اہمیت پر زور دیا گیا، اس موقع پر رکن ممالک کے درمیان تعاون، علاقائی تجارت اور روابط کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے علاقائی تجارت اور روابط کے ایجنڈے کو فروغ دینے کیلئے تعاون کا یقین دلایا۔

دونوں جانب سے تنظیم کے مختلف فورمز اور سرگرمیوں میں وزارتِ خزانہ کی نمائندگی کو مزید فعال بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے