
08 Apr 2025
(لاہور نیوز) پولٹری مافیا بے لگام ہو گیا، مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کر دیا۔
حکومت بھی برائلر گوشت کی قیمت کا تعین نہ کر سکی، انتظامیہ گراں فروشی پر قابو پانے میں ناکام ہو گئی، مارکیٹ میں صافی گوشت 800 روپے کلو تک بیچا جا رہا ہے، فی درجن انڈوں کی قیمت 234 روپے مقرر ہے۔
مارکیٹ میں پیاز 45 کے بجائے 70 روپے کلو تک فروخت ہو رہے ہیں، ٹماٹر 120، لہسن 500 ، ادرک 500 ، سبز مرچ 160 روپے کلو تک بیچی جا رہی ہے ، پھلوں میں سیب کالا کولو 450 ، امرود 200 ، خربوزہ 150 روپے کلو تک بیچا جا رہا ہے۔