اپ ڈیٹس
  • 220.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 331900 دس گرام : 284600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 304239 دس گرام : 260881
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3241 دس گرام : 2782
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کھیلوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

06 Apr 2025
06 Apr 2025

(لاہور نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں کھیلوں کا عالمی آج منایا جا رہا ہے۔

23 اگست 2013 کو اقوام متحدہ نے ترقی اور امن کیلئے کھیلوں کا عالمی دن ہر سال 6 اپریل کو منانے کا فیصلہ کیا تھا جو 1896 میں ایتھنز میں پہلے جدید اولمپک گیمز کے آغاز کا دن تھا۔

اس دن کومنانے کا مقصد دنیا بھر میں امن کے فروغ میں کھیلوں کے اہم کردار کو اجاگر کرنا ہے، کھیل تمام ثقافتوں میں خیر سگالی، صحت مندانہ مقابلہ اور تعاون کے حصول کا ایک مثبت طریقہ ہے، کھیلوں کا عالمی دن صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینے کی اہمیت کو بھی اجاگر کر رہا ہے۔

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی زیادہ سے زیادہ لوگوں تک کھیلوں کی رسائی دینے پر زور دے رہی ہے۔

کھیلوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں مل کر کھیلوں کے نظام کو مضبوط بنانا ہوگا، ہمیں آنے والی نسلوں کیلئے جامع، بااختیار اور پائیدار معاشرہ تشکیل دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف کھلاڑیوں کو مستقبل کے چیلنجز کیلئے تیار کرنا ہے، پاکستان خطے میں کھیلوں کا مرکز بننے کیلئے پر عزم ہے، پاکستان اتحاد کیلئے کھیلوں کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے،کھیل پاکستان کی شناخت اجاگر کرنے کا موثر ذریعہ ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles