اپ ڈیٹس
  • 220.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.50 قیمت فروخت : 38.57
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 318.59 قیمت فروخت : 319.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.28 قیمت فروخت : 367.93
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 173.32 قیمت فروخت : 173.63
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.25 قیمت فروخت : 202.61
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.84
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.86 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 914.71 قیمت فروخت : 916.34
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 340100 دس گرام : 291600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 311756 دس گرام : 267298
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3391 دس گرام : 2910
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ماہرین نے انرجی ڈرنکس کو بالوں کیلئے خطرناک قرار دےدیا،اہم تحقیق سامنے آگئی

04 Apr 2025
04 Apr 2025

(ویب ڈیسک)ماہرین کی جانب سے انرجی ڈرنکس کو بالوں کیلئے شدید نقصان دہ قرار دے دیا گیا۔

اگرچہ انرجی ڈرنکس کیفین اور شوگر کے ذریعے فوری تقویت فراہم کرتے ہیں لیکن وہ بالوں کے گرنے سمیت کئی ضمنی اثرات سے بھی منسلک ہیں۔کئی عالمی مطالعات نے مجموعی صحت پر انرجی ڈرنکس کے اثرات کی تحقیقات کی ہیں اور ان کے استعمال اور بالوں سے متعلق مسائل کے درمیان تعلق کو ظاہر کیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ افراد کو اپنی خوراک اور طرز زندگی کے بارے میں بہتر انتخاب کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔انرجی ڈرنکس میں کیفین، شوگر، امینو ایسڈز اور مختلف غذائی اجزا سمیت سپلیمنٹس کا مجموعہ ہوتا ہے اور یہ سب بالوں کی صحت پر منفی اثر ڈالتے ہیں۔ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ کیفین اور شوگر کا زیادہ استعمال ہارمونل توازن میں خلل ڈالتا ہے جس سے بالوں کے پتلے ہونے اور گرنے میں اضافہ ہوتا ہے۔ یہ اثر مردوں میں خاص طور پر نمایاں ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ انرجی ڈرنکس کا باقاعدہ استعمال مردوں کے گنج پن کا خطرہ 30 فیصد تک بڑھا سکتا ہے۔ ان مشروبات میں بعض محرکات کی موجودگی بالوں کے گرنے کو تیز کر سکتی ہے، خاص طور پر جب اسے وقت کے ساتھ کثرت سے استعمال کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے