اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قومی بلائنڈ خواتین ٹیم کا تربیتی کیمپ عید کے بعد لگے گا

27 Mar 2025
27 Mar 2025

(دنیا نیوز) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) کے زیر اہتمام آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 میچوں کی سیریز کی تیاری کے لئے قومی بلائنڈ خواتین کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ عیدالفطر کے بعد لگایا جائے گا۔

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ کے صدر سید سلطان شاہ نے بتایا کہ سیریز کی تیاری کے لیے قومی خواتین بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 6 سے 15 اپریل تک لاہور میں لگایا جائے گا جس میں سیریز کے لئے منتخب شدہ 17 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے، ان کھلاڑیوں کو کوچز عبدالرزاق، بختاور اقبال اور ٹرینر شاہدہ جدید تربیت دیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز 18 سے 26 اپریل تک کھیلی جائے گی، تمام میچز برسبین کرکٹ سٹیڈیم آسٹریلیا میں ہوں گے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے