اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب ہمارا، بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنانے میں حصہ ڈالے گا: گورنر سردار سلیم حیدر

24 Mar 2025
24 Mar 2025

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پنجاب ہمارا ہے اور پنجاب بلاول بھٹو زرداری کو وزیر اعظم بنانے میں اپنا حصہ ڈالے گا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان  نے پارٹی کارکنان اور ورکروں کے ہمراہ افطار ڈنر کیا، سردار سلیم حیدر  نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں بیٹھنے کے لئے نہیں بلکہ عوام کے دلوں میں رہنے کے لئے گورنر پنجاب بنا ہوں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم کی کرسی ہماری ہے، شہیدوں کے وارث کی ہے اور ہمارا حق ہے، پیپلز پارٹی پنجاب میں زندہ ہے اور کسی کے سہارے کی ضرورت نہیں۔

سردار سلیم حیدر  نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنی ہمت، دلیری اور جذبے سے اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے گی، اتنی بڑی تعداد میں عوام کا گورنر ہاؤس میں آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہے۔

انہوں  نے کہا کہ پنجاب پیپلز پارٹی کا ہے اور اس کی بنیاد شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے رکھی، عید کے بعد بلاول بھٹو دوبارہ گورنر ہاؤس آئیں گے اور جیالوں کا لہو گرمائیں گے۔

سردار سلیم حیدر  نے کہا کہ گورنر ہاؤس کو عوامی گورنر ہاؤس بنا دیا، گورنر ہاؤس میں ہونے والی تاریخی افطاریاں سرکاری نہیں بلکہ ذاتی حیثیت سے کروائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے