اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 303.14 قیمت فروخت : 303.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 361.79 قیمت فروخت : 362.43
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.24 قیمت فروخت : 195.59
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.87 قیمت فروخت : 1.87
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.81 قیمت فروخت : 76.95
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.93 قیمت فروخت : 910.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 317300 دس گرام : 272000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 290856 دس گرام : 249332
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3467 دس گرام : 2976
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

24 Mar 2025
24 Mar 2025

(لاہور نیوز) پنجاب اور خیبرپختونخوا بارڈر پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پنجاب پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔

قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔

پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد کے متن کے مطابق یہ ایوان پنجاب پولیس کی بہادری کو سراہتا ہے، جنہوں نے کورٹ مبارک کے قریب خوارج کی جانب سے کئے گئے حملے کو انتہائی پروفیشنل انداز میں ناکام بنایا۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پنجاب پولیس کے جوانوں نے نہ صرف دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملا دیئے بلکہ صوبے میں ممکنہ دہشتگردی کی منصوبہ بندی کو بھی ناکام بنا دیا۔

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ یہ ایوان پنجاب پولیس سمیت تمام سکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles