اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.67 قیمت فروخت : 38.74
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 302.30 قیمت فروخت : 302.84
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.65 قیمت فروخت : 363.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 175.98 قیمت فروخت : 176.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.71 قیمت فروخت : 196.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.86 قیمت فروخت : 1.86
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.78 قیمت فروخت : 76.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 320600 دس گرام : 274900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 293881 دس گرام : 251990
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3601 دس گرام : 3091
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

گورنر ہاؤس تقریب: سینئر صحافیوں اور دیگر شخصیات کو بہترین کارکردگی پر سول اعزازات سے نوازا گیا

23 Mar 2025
23 Mar 2025

(لاہور نیوز) یوم پاکستان کے موقع پر گورنر ہاؤس لاہور میں اعلیٰ ترین سول اعزازات دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر  نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات میں اعزازات تقسیم کئے۔

دنیا نیوز کے نامور صحافی سلمان غنی کو شعبہ صحافت میں بہترین کارکردگی پر ستارہ امتیاز اور دنیا نیوز کے اینکر پرسن کامران شاہد کو صحافتی شعبے میں نمایاں خدمات پر تمغہ امتیاز دیا گیا۔

اسی طرح آنجہانی کولن ڈیوڈ جان کا ستارہ امتیاز ان کی بیوہ پروفیسر رخسانہ ڈیوڈ نے وصول کیا جبکہ محترمہ سلمیٰ اعوان، میاں عزیز احمد مرحوم کا ایوارڈ ان کے بیٹے میاں رفیق کو دیا گیا۔

صدراتی ایوارڈ برائے حسن کاردگی حاصل کرنے والوں میں حامد رانا، محترمہ صاحبہ ارشد، اور عامر اشفاق جبکہ تمغہ امتیاز حاصل کرنے والوں میں رفیع الدین، عماد شکیل بٹ ، رباب سکندر، سنیئر اینکر مزمل سہروردی شامل تھے۔

اس کے علاوہ سینئر صحافی نصراللہ ملک، منیب فاروق، ڈاکٹر رفیع الدین اور گلوکارہ فریحہ پرویز کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

یاد رہے کہ کامران شاہد سیاسی و حالات حاضرہ کے نمایاں صحافی ہیں، گزشتہ 19 برس سے قومی میڈیا میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 2007 میں پی ٹی وی نیوز میں ایک سیاسی ٹاک شو سے کیا۔

گزشتہ 12 سال سے دنیا نیوز پر پرائم ٹائم شو ’آن دی فرنٹ‘ کی میزبانی کر رہے ہیں، بین الاقوامی صحافتی موضوعات پر بھی کام کیا، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بنائی گئی دستاویزی فلم کو فلسطینی اتھارٹی نے تسلیم کیا، انہوں نے فلسطین کے صدر محمود عباس کا اہم انٹرویو بھی کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles