اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.67 قیمت فروخت : 38.74
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 302.30 قیمت فروخت : 302.84
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.65 قیمت فروخت : 363.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 175.98 قیمت فروخت : 176.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.71 قیمت فروخت : 196.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.86 قیمت فروخت : 1.86
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.78 قیمت فروخت : 76.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 320600 دس گرام : 274900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 293881 دس گرام : 251990
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3601 دس گرام : 3091
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مسلم لیگ نے پاکستان بنایا وہی اسے سنوار رہی ہے: عظمیٰ بخاری

23 Mar 2025
23 Mar 2025

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نے پاکستان بنایا وہی اسے سنوار رہی ہے۔

یوم پاکستان پر اپنے بیان میں صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان ایک نئی سوچ، نئے حوصلے اور جذبے کا نام ہے، 23 مارچ ہمیں دنیا میں منفرد اور عظیم قوم بننے کی یاد دلاتا ہے، 23 مارچ 1940 کو جس الگ وطن کیلئے عہد کیا گیا وہ اقوام عالم میں آج ایک روشن ستارے کی طرح چمک رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نے پاکستان بنایا مسلم لیگ ہی اس کو سنوار رہی ہے، قائد اور اقبال کا پاکستان آج نوازشریف کی قیادت میں ترقی کی منازل طے کر رہا ہے، الحمداللہ آج پاکستان اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی قوت ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عالم اسلام میں پاکستان اپنی منفرد اور الگ پہچان رکھتا ہے، پاکستان آگے بڑھنے کیلئے بنا تھا اس نے آگے ہی بڑھنا ہے، تمام اندرونی و بیرونی سازشوں کا قلع قمع کرتے ہوئے اس عظیم قوم نے خوشحالی کا سفر طے کرنا ہے، ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے افواج پاکستان کی ناقابل فراموش خدمات ہیں۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ ارض پاک کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں، قوم اپنے عظیم شہداء کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے، ہمارے شہداء اور غازی ہمارے ہیروز ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles