پنجاب گورنمنٹ
وفاقی حکومت نے 4 لا افسران کو عہدے سے ہٹا دیا،آصف جدون اسسٹنٹ اٹارنی جنرل تعینات
22 Mar 2025

22 Mar 2025
(لاہورنیوز) وفاقی حکومت نے 4 لا افسران کو عہدے سے ہٹا دیا۔
ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل طیب صدیقی ، ناصر جاوید ، جعفر حسین اور عمر طارق گل کو عہدے سےہٹادیا گیا۔وفاقی وزارت قانون نے چاروں لا افسران کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔دوسری جانب آصف خان جدون اسسٹنٹ اٹارنی جنرل تعینات ہوگئے، صدر مملکت نے آصف خان جدون کی تقرری کی منظوری دیدی، صدر کی منظوری کے بعد وزارت قانون وانصاف نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔