پنجاب گورنمنٹ
مالی سال 21- 2020: اڑھائی ارب سے زائد کی مالی و انتظامی بے قاعدگیوں کا انکشاف
21 Mar 2025

21 Mar 2025
(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی میں محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کی آڈٹ رپورٹ جمع کرادی گئی, مالی سال 21-2020 میں 2 ارب 59کروڑ کی مالی و انتظامی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا۔
سرکاری خزانے کو ایک ارب 44 کروڑ کی عدم ریکوری سے مالی نقصان پہنچایا گیا، پروکیورمنٹ معاملات میں 24 کروڑ 83 لاکھ کی بے ضابطگیاں سامنے آ گئیں۔
ہیومن ریسورس سے متعلق 1 کروڑ 6 لاکھ روپے کی بے قاعدگیاں رپورٹ ہوئیں، آڈٹ رپورٹ میں 68 کروڑ 20 لاکھ کی متفرق بے ضابطگیاں سامنے آئیں، اربوں روپے کی مالی بدعنوانیوں پر محکمہ ہاؤسنگ کے ذمہ دار افسران کیخلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا۔