اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 303.14 قیمت فروخت : 303.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 361.79 قیمت فروخت : 362.43
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.24 قیمت فروخت : 195.59
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.87 قیمت فروخت : 1.87
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.81 قیمت فروخت : 76.95
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.93 قیمت فروخت : 910.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 317300 دس گرام : 272000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 290856 دس گرام : 249332
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3467 دس گرام : 2976
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

لاہور: گورنر ہاؤس میں سیاسی جماعتوں، بیوروکریٹس، تاجروں کا مشترکہ افطار ڈنر

21 Mar 2025
21 Mar 2025

(لاہور نیوز) گورنر ہاؤس میں پیپلز پارٹی، ن لیگ اوردیگر جماعتوں، بیورکریٹس، معروف بزنس مین اور دیگر کا مشترکہ افطار ڈنر ہوا۔

افطار ڈنر میں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان، ڈپٹی سپیکر ظہیر اقبال چنڑ، خواجہ سلمان رفیق، اعتزاز احسن، سی ای او لاہور قلندر رانا عاطف، لاہور میں تعینات امریکن قونصل جنرل، ایرانی قونصل جنرل، چائنیز قونصل جنرل، ترکش قونصل جنرل اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

گورنر سردار سلیم حیدر خان  نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اگلی افطاری پنجاب کے عوام کے ساتھ کریں گے، گورنر ہاؤس کے دروازے عوام سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے لئے بھی کھلے ہیں، دہشت گردی کیخلاف پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب بالخصوص لاہور کو پیپلز پارٹی کا گڑھ بنائیں گے اور کھویا ہوا مقام حاصل کریں گے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ عوام کی فلاح و بہبود اور دہشت گردی کے خلاف ایک پیج پر ہیں۔

سردار سلیم حیدر  نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں ہونے والی تمام افطاریاں سرکاری نہیں بلکہ ذاتی حیثیت سے کی جا رہی ہیں، پیپلز پارٹی صوبے میں عوام کو درپیش بنیادی مسائل کی طرف متوجہ کرتی رہے گی۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ روزہ صرف بھوک، پیاس کا نہیں بلکہ رواداری اور برداشت کرنے کا سبق دیتا ہے، نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں انہیں اچھی تعلیم دینے کے ساتھ اخلاقیات کی تعلیم دینا بھی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست مخالف سوشل میڈیا پروپیگنڈا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، پاکستان کو خوشحال اور مستحکم بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، ملک کو معاشی سمیت دیگر مسائل سے نجات دلانے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

سردار سلیم حیدر  نے کہا کہ دہشت گردوں کو شکست دینے کے لئے قومی اتحاد کی ضرورت ہے، رمضان میں اعتکاف کا مقصد دنیا سے بے رغبت ہو کر اللہ کی رحمت کو طلب کرنا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles