اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 303.14 قیمت فروخت : 303.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 361.79 قیمت فروخت : 362.43
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.24 قیمت فروخت : 195.59
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.87 قیمت فروخت : 1.87
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.81 قیمت فروخت : 76.95
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.93 قیمت فروخت : 910.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 317300 دس گرام : 272000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 290856 دس گرام : 249332
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3467 دس گرام : 2976
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

لوگ ٹیم کے ہارنے کا انتطار کرتے ہیں تاکہ تنقید کرسکیں: حارث رؤف

19 Mar 2025
19 Mar 2025

(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے ہاتھوں دوسرے ٹی20 انٹرنیشنل میں شکست کے بعد فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے غصہ سابق کرکٹرز پر نکال دیا۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے کہا ہے کہ پاکستان میں لوگ ٹیم کے ہارنے کا انتطار کرتے ہیں تاکہ تنقید کرسکیں، نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز آسان نہیں، ہر کھلاڑی اپنا 100 فیصد کھیل پیش کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیوی بیٹرز نے کچھ اچھے شارٹس کھیلے اور کچھ قسمت نے انکا ساتھ دیا، ہم و ہی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کر رہے ہیں جو جدید کرکٹ کا تقاضا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو سپورٹ نہیں کریں گے تو کیسے آگے بڑھا جاسکتا ہے؟ ان کو پاکستان کی طرف سے کھیلنے کا موقع ملا ہے، انہیں تھوڑا وقت لگے گا۔

حارث رؤف نے مزید کہا ہے کہ ڈومیسٹک سے سیدھا انٹرنیشنل سطح پر آ کر پرفارم کرنا مشکل ہوتا ہے، کنڈیشنز کو سمجھنے اور پریشر میں پرفارم کرنے کیلئے انہیں کچھ وقت دینا چاہیے۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles