اپ ڈیٹس
  • 286.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.81 قیمت فروخت : 38.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.95 قیمت فروخت : 280.45
  • یورو قیمت خرید: 303.54 قیمت فروخت : 304.08
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.41 قیمت فروخت : 363.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 176.08 قیمت فروخت : 176.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 193.99 قیمت فروخت : 194.34
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.66 قیمت فروخت : 74.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.76 قیمت فروخت : 76.89
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.05 قیمت فروخت : 910.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 312300 دس گرام : 267800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 286273 دس گرام : 245482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3559 دس گرام : 3054
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

جیتنے آئے ہیں، اچھی کرکٹ کھیلیں گے، صائم، فخر کی کمی محسوس ہو گی: سلمان علی آغا

15 Mar 2025
15 Mar 2025

(لاہور نیوز) پاکستان ٹی 20 ٹیم کے نومنتخب کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ہم یہاں جیتنے آئے ہیں، اچھی کرکٹ کھیلیں گے، صائم اور فخر کی کمی محسوس ہو گی۔

قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کرائسٹ چرچ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فینز ہم سے خوش نہیں کیونکہ ہم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی، ہم نے نہ ہی فینز کی توقعات کے مطابق کرکٹ کھیلی اور نہ ہی اپنے معیار کی کرکٹ کھیلی۔

سلمان علی آغا کا کہنا تھا ہماری نئی ٹیم ہے اس کا مطلب یہ نہیں اچھی ٹیم نہیں ہے، سینئر بھی ہیں، ٹیم میں اچھا کمبی نیشن ہے، ہم یہاں جیتنے آئے ہیں، ہم اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔

قومی کپتان کا کہنا تھا کہ ہیگلے اوول گراؤنڈ کی پچ بظاہر گرین لگ رہی ہے لیکن یہاں سپینرز کو بھی مدد ملے گی، شاہین اور حارث رؤف کی ٹی 20 میں کارکردگی بہتر ہے جبکہ فخر زمان اور صائم ایوب کی کمی محسوس ہو گی کیونکہ دونوں ٹیم کے اہم کھلاڑی ہیں، دونوں تیزی سے صحت یاب بھی ہو رہے ہیں اور امید ہے آنے والی سیریز میں دونوں ایکشن میں ہوں گے۔

سلمان علی آغا کا یہ بھی کہنا تھا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کی پاکستان کرکٹ کیلئے بہت خدمات ہیں، اب نیا کمبی نیشن بنانے کی کوشش کی ہے لیکن پہلے میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا ابھی فیصلہ نہیں کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے